اہم خبریں

انقلابی اقدام ،پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف کرادیا۔نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف کرایا دیا

یہ اجراء اسلام آباد میں منعقدہ نادرا کی سلور جوبلی تقریب کے دوران کیا گیا ہے۔ اپنے تحریری پیغام میں وفاقی وزیر اخلہ سید محسن رضا نقوی نے پاکستان کے پہلے ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے اجرا کو ڈیجیٹل شناخت کی تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس فیچر کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ضم کرنے کے بعد شہری اپنے شناختی کارڈ اپنے اسمارٹ فونز میں محفوظ کر سکیں گے۔ ادھر جلد ہی ایک ڈیجیٹل تصدیقی نظام متعارف کرایا جائے گا جو مختلف خدمات کے لئے محفوظ اور فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس اقدام کاپہلا مرحلہ رواں سال یوم آزادی سے شروع کیا جا ئیگا۔
مزید پڑھیں :دسویں جماعت کا کمپیوٹر کا پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ گروپس میں وائرل

متعلقہ خبریں