پشاور (اے بی این نیوز )غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ باچا خان نے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا،وہ ایشیاء کے لیڈر تھے وہ جنگ آزادی کے لیڈر تھے،وہ ہمیں ایک فلسفہ دے گئےانہوں نے عدم تشدد کی بات کی،آج ملک سخت بحران کا شکار ہے ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام احمد بلور کا کانفرنس سے خطاب کر ہے تھے انہوں نے کہا کہ ولی خان اور باچا خان کے فلسفے کو دیکھیں آپ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکتے ہیں،عمران خان تم تو کچھ نہیں تھے جس کو آج گالیاں دیتے ہو اس کے تراشے ہوئے بت ہومیں ہارا نہیں تھا،مجھے 72 ہزار کی لیڈ سے ہروایا گیا۔
