کراچی(اے بی این نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میرے پاس اختیارات نہ ہونے کے باوجود اتنے کام ہورہے ہیں تو جس دن میںبااختیار ہوگیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔
گورنر سندھ نے لیاقت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ کے الیکٹرک کو کہتا ہوں لیاقت آباد کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے،کل کے الیکٹرک کے ایم ڈی کے کو بلاکر کہوں گا لیاقت آباد کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے’۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’پاکستان اگلے 2 سے3 سالوں میں پاؤں پر کھڑا ہوجائےگا، اختیارات نہ ہونے کے باوجود اتنے کام ہورہے ہیں اختیارات ہوں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا، جس دن اختیار ہوگا ہر شخص کا اپنا گھر اپنی چھت اپنا روزگار ہوگا اور ہر شخص با اختیار ہوگا‘۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ’آج تک آپ کو سمجھ نہیں آیا کہ ووٹ تو آپ سے لیتے گئے لیکن اپنے گھر اور عمارتیں بناتے گئے، میں وہ باتیں کررہا ہوں جو کہ اس منصب پر کوئی نہیں کرتا، سب کو اپنی سیٹ عزیز ہوتی ہے، پاکستان میں ہمارے ہمسایہ دوست ممالک بڑی انویسٹمنٹ کرنے جارہے ہیں، آپ کے ایم پی اے ایم این ،گورنر اور عہدیداروں کا کام ہے کہ ترقی کے ثمرات آپ تک پہنچائیں‘۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ’اپنے صوبے اور شہر کے ہر بچے کو ہنر مند بنانا ہے، ظلم یہ ہے کہ جو موٹر سائیکل پر جائے اس ہی کو اتار کر تلاشی لی جائے اگر وہ بولے تو اس پر تشدد کیا جاتا ہے، اگر کسی کو گھر بنانے کیلئے اجازت چاہے تو اسے دھکے کھانے پڑتے ہیں کسی طرح گھر بن جائے تو اسے وہ توڑ دیتے ہیں‘۔
پنجاب میں پانی کی قلت، زرعی پیداوار متاثر، قحط سالی کا خطرہ،الرٹ جاری