اسلام آباد ( اے بی این نیوز)ابوذرسلمان نیازی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت فارم 47کی نہیں عوامی نمائندوں کی ہے۔ مسلم لیگ(ن)میں مریم نوازکیخلاف کوئی بات نہیں کرسکتا۔ خیبرپختونخوا میں کوئی پروجیکٹ تاخیر کا اگر شکار ہے تو نہیں ہونا چاہیے۔ ہماری حکومت ٹک ٹاک بناکراپنی کارکردگی بات نہیں کرتی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کاکوئی نمائندہ بہتر جواب دےسکتاہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےصوبےمیں بہت اچھےکام بھی کیے۔ بانی پی ٹی آئی اپنےکیسزکی وجہ سےجیل میں نہیں ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہ ہوناکسی کی نالائقی نہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کےبعدعدلیہ کی آزادی ختم ہوگئی۔ بانی پی ٹی آئی کےٹویٹس نکال کردیکھ لیں کوئی غلط بات نہیں کی۔
ہم صرف چاہتےہیں ہرادارہ اپنی حدودمیں رہ کرکام کرے۔ فوادچودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوبربریت اورفسطائیت کاسامناہے۔ لوگوں کوزبردستی پی ٹی آئی سےنکلنےپرمجبورکیاگیا۔ پی ٹی آئی والوں کوبانی کی رہائی کیلئےمہم چلانی چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی کی فیملی کوان کی رہائی کیلئےموثرمہم چلانی چاہیے۔ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کوکارکن زیادہ نہیں جانتے۔ یہ لوگ9مئی کےبعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ مولانافضل الرحمان فی الحال پی ٹی آئی کوجوائن نہیں کر رہی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
پی ٹی آئی اورجےیوآئی صرف اجلاسوں میں ساتھ ہوتوفرق نہیں پڑےگا۔ پی ٹی آئی اورجےیوآئی کی سٹریٹ پاورحکومت کوپریشان کرسکتی ہے۔ پی ٹی آئی والےچاہتےہیں بات آگےبڑھنی چاہیے۔ میرےخیال میں اسٹیبلشمنٹ اس وقت بات نہیں کرناچاہتی۔
سنجیدہ مذاکرات کیےبغیربات آگےبڑھتی نظرنہیں آتی۔ پوراپاکستان اس وقت بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑاہے۔ ٹرمپ کی جانب سےبیان آنےپرحکومت خوش ہورہی ہے۔ تحریک انصاف کواپنے پاؤں پرکھڑاہوناچاہیے۔ مضبوط الائنس بنائےبغیرتحریک چلانامشکل ہوگا۔
مزید پڑھیں :ویزا سکینڈل، پاکستانی سفارت خانے سے لاکھوں جعلی ویزے جاری، غیر قانونی افغان شہریوں کی یلغار
