اہم خبریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پنجاب بار کونسل کے نومنتخب وائس چیئرمین بشارت اللہ خان اور دیگر کو مبارکباد

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب بار کونسل کے نومنتخب وائس چیئرمین بشارت اللہ خان اور دیگر کو مبارکباد دی ہے۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نومنتخب وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر شبیر کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر گروپ ہمیشہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ڈٹ کر کھڑا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی اور قانون کے شعبہ سے وابستہ برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔

متعلقہ خبریں