اسلام آباد ( اے بی این نیوز)پاکستان بھر میں آگاہی مہم ، گستاخانہ مواد کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر غور،اس حوالے سےحکومت پاکستان کا بڑا اعلان سامنے آگیا۔15 مارچ کو یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منایا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد روکنے کے لیے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت۔یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ – توہینِ مذہب کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔تمام صوبوں کو ہدایات جاری ، مذہبی امور و اوقاف کے ادارے عوامی آگاہی مہم کا حصہ بنیں گے۔
ملک بھر کی مذہبی قیادت کا متفقہ لائحہ عمل – ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے یکجا ہونے کی اپیل۔مولانا حنیف جالندھری، مفتی منیب الرحمان، علامہ افضل حیدری سمیت کئی علما کی شرکت متوقع
ناموسِ رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں! حکومت اور مذہبی قیادت کا مؤقف واضح۔
عوام سے اپیل! گستاخانہ مواد کی نشاندہی کریں، حکومت کو اطلاع دیں۔بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے اقدامات ۔ حکومت نے تمام مذاہب کے رہنماؤں کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا
مزید پڑھیں :اسلام آباد پولیس کی موجودگی میں ون ویلنگ،اہلکار موٹر سائیکل پر ساتھ ساتھ مگر گرفتار کر نے سے معذور،دیکھئے ویڈیو