اہم خبریں

پولیس کی زیرحراست ملزمہ کی ہلاکت،گرفتاری نہ ڈالنے کا انکشاف، آئی جی کا نوٹس،رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر پولیس حراست میں ملزمہ کی ہلاکت کا معاملہ۔ تشدد ہوا یا طبی موت واقعہ ہوئی؟ پولیس زرائع کے مطابق ملزمہ گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔

ملزمہ کو سی آئی اے سے گزشتہ روز تھانہ ثمبل منتقل کیا گیا۔ مبینہ طور پر ملزمہ کی گرفتاری نہ ڈالی گئی تھی۔ ملزمہ کو بیلف کے ریڈ کے پیش نظر تھانہ ثمبل منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے خاتون ملزمہ کو ویمن پولیس اسٹیشن کیوں نہ متقل کیا گیا؟

مبینہ طور پرپولیس کی جانب سے خاتون ملزمہ کی گرفتاری کیوں نہ ڈالی گئی؟ آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئی رپورٹ طلب کر لی ۔

مزید پڑھیں :پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، موک ایکسر سائزز جاری

متعلقہ خبریں