اہم خبریں

پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، موک ایکسر سائزز جاری

لاہور ( اے بی این نیوز   )موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور موک ایکسر سائزز جاری،آئی جی پنجاب نے بتا یا کہ
گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبہ بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن، 8موک ایکسائزز کی گئیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم، 123 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔
ملزمان کے قبضہ سے 2کلاشنکوف، 12 بندوقیں، 20 ہینڈ گنز اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 43 کلو گرام چرس، 2کلو ہیروئن، 560 گرام آئس سمیت دیگر منشیات برآمد۔ دہشتگردوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔

مزید پڑھیں :چیمپئنز ٹرافی کے فائنل پر5،000 کروڑ روپے تک کا سٹہ لگ گیا،دبئی میں انڈر ورلڈ متحرک

متعلقہ خبریں