کراچی (اے بی این نیوز)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئے، کراچی میں آج گورنر سندھ کے افطار ڈنر کے مہمان خصوصی بنے۔
رپورٹ کے مطابق گورنر ہائوس میں ساتویں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، شہری، فیملیز سمیت اسکول اور جامعات کے طلبا شریک ہوئے، ساتویں افطار/ ڈنر میں شہرہ آفاق اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نےخصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، رمضان المبارک میں ایک روپیہ کا 700 گنا ثواب ہوتا ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زاکر نائیک نے کہا کہ مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے، چار ماہ بعد ہی دوبارہ پاکستان آیا ہوں، میرا جو استقبال ہوا اسکا تصور بھی نہیں کیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ کئی سال پہلے مجھے میری والدہ نے آخری عیدی دو ہزار انڈین روپے دی تھی، میں اس بار عید مکہ حرم شریف میں منائوں گا، میں رمضان کا آخری عشرہ ہر سال مکہ میں گزارتا ہوں۔
مزید پڑھیں: ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کردیا