اہم خبریں

رمضان المبارک میں چینی مافیا کی ہٹ دھرمی برقرار، چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چینی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، اور رمضان المبارک میں بھی چینی مافیا کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت 6 روپے بڑھ کر 163 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ریٹیل قیمت 170 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔ شہری چینی کی بڑھتی قیمت سے پریشان ہیں اور اس پر حکومت سے فوری اقدامات کی توقع کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہیں رہا، اور ہول سیل مارکیٹ میں چینی 6 روپے مہنگی ہو کر 163 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں قیمت 170 روپے فی کلو برقرار ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی کڑواہٹ نے چینی کی مٹھاس سے ان کو دور کر دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ چینی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں۔

دکانداروں نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ گنے کی پیداوار میں کمی اور دیگر مسائل کو قرار دیا ہے۔ ہول سیل قیمتوں میں مزید اضافے سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ریٹیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت 170 روپے سے بڑھ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں