اہم خبریں

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں،10 دہشتگرد گرفتار

لاہور( اے بی این نیوز)سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس پر مبنی 73 کارروائیوں میں 10 دہشتگرد وں کو گرفتار کر لیا۔انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس پر مبنی 73 آپریشنز میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، خوشاب، بہاولنگر، رحیم یار خان، راجن پور، بھکر اور جہلم میں کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب عسکریت پسندوں کو جہلم، خوشاب اور دیگر شہروں سے بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔

ان کے پاس سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 19 ڈیٹونیٹرز، پمفلٹس، نقدی اور سیل فون برآمد ہوئے، دہشگردوں کی شناخت ریاض، شفیق، راشد، جاوید، ظہیر، ظہیر الدین، حفیظ، وزیر، آصف اور وحید کے طور پر ہوئی ہے۔ رواں ہفتے کے دوران 758 کومبنگ آپریشنز میں 107 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکیج ،کون حاصل کرسکتا ہے ،کیسے اپلائی کرنا ہے ؟

متعلقہ خبریں