اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر کا حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ردِعمل سامنے آ گیا۔سوشل میڈیا پر اسد عمر نے لکھا کہ پہلے ہی تاریخ کی بدترین مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اور پیٹرول اور ڈیزل 35 روپے مزید مہنگا ہو گیا۔اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اللّٰہ اس قوم پر رحم کرے اور اس عذاب سے نجات دلائے۔واضح رہے کہ حکومت نے آج دن 11 بجے سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دی ہیں۔
