اسلام آباد (اے بی این نیوز ) ادارہ شماریات کی جانب سےمہنگائی کےہفتہ واراعدادوشمارجاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کیلے18روپےفی درجن تک مہنگےہوئے۔چینی مزید5روپےمہنگی ہوکر162روپے64پیسےفی کلورہی۔
ایل پی جی کاگھریلوسلنڈر83روپے25پیسے تک مہنگا۔ انڈےفی درجن7روپے23پیسے،مٹن6روپے56پیسےتک مہنگاہوا۔20کلوآٹےکاتھیلا3روپے91پیسے،بیف50پیسےتک مہنگاہو۔
کپڑے،گڑ،سگریٹ اورچاول بھی مہنگی ہونےوالی اشیامیں شامل۔
ایک ہفتےمیں پیاز4روپے95پیسے،ٹماٹر2روپےکلوتک سستےہوئے۔ آلو2روپے،دال ماش4روپے،باسمتی ٹوٹاچاول3روپےکلوتک سستے ہوئے۔ تازہ دودھ،دال مونگ اوردہی بھی سستی ہونےوالی اشیامیں شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں :ڈیجیٹل والیٹ ،عوام کیلئے ہزاروں روپے کیش کا اعلان،جا نئے کیسے حا صل کر ینگے