اہم خبریں

وفاقی حکومت کے قرضے مزید زیادہ ہو گئے،3 ہزار 209 ارب روپے کا اضافہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی حکومت کے قرضوں میں مزید اضافہ۔ سٹیٹ بینک نے جنوری 2025 تک کے وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔ رواں مالی سال جولائی 2024 سے جنوری 2025 کے دوران قرضوں میں 3 ہزار 209 ارب روپے اضافہ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق
جنوری کے ایک مہینے میں حکومت کے قرضوں میں 476 ارب روپےکا اضافہ ہوا۔ ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں7 ہزار 283 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ۔ اسلام آباد:جنوری 2025 تک قرضوں کا حجم 72 ہزار 123 رب روپے رہا۔ حکومت کا مقامی قرضہ 50 ہزار 283 ارب روپے ریکارڈ۔ بیرونی قرضے کا حصہ 21 ہزار 880 ارب روپے رہا۔
دسمبر 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 71 ہزار 647 ارب تھا۔
جون 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 68 ارب 914 ارب روپے تھا۔ جنوری 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے64 ہزار 840 ارب روپے تھے۔

مزید پڑھیں :امریکی صدر کی جانب سے سفر پابندیاں، پاکستان اور افغانستان کیلئے فکر مند خبر آنے کا خدشہ

متعلقہ خبریں