واشنگٹن (اے بی این نیوز) ٹرمپ کی نئی سفری پابندیاں، پاکستانیوں اور افغانیوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا خدشہ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی سفری پابندیوں کے باعث آئندہ ہفتے سے پاکستانی اور افغان شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگ سکتی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ مختلف ممالک میں سیکیورٹی اور اسکریننگ کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس جائزے کے نتیجے میں مختلف ممالک سے آنے والے افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگ سکتی ہے۔
رواں برس 20 جنوری کو امریکی صدر کی جانب سے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا گیا تھا، جس میں امریکا آنے والوں کی سخت اسکریننگ کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ امریکی سلامتی کو لاحق خطرات کی نشاندہی کی جاسکے۔ٹرمپ انتظامیہ کی مسلمانوں پر سفری پابندی کی تیاریاں، ڈیموکریٹس مزاحمت کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے کابینہ کے ارکان کو کمزور اور ناقص اسکریننگ والے ممالک کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، جن پر جزوی یا مکمل پابندی ہونی چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان اور پاکستان پر مکمل سفری پابندی کی تجویز دی جا سکتی ہے۔
نئی پابندیاں ان ہزاروں افغانوں کو بھی متاثر کر سکتی ہیں جنہیں امریکہ میں آباد ہونے کی اجازت دی گئی ہے اور طالبان کی جوابی کارروائی کے خوف سے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغان بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں پناہ گزین یا خصوصی ویزوں پر امریکہ میں آباد ہونے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :کرکٹ بخار، 9مارچ ہائی وولٹیج ٹاکرا، میچ آفیشلز کا اعلان،بھارت یانیوزی لینڈ کون بنے گا چیمپیئن؟