اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی ،وفاقی حکومت کے اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے،عمر ایوب

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفد آج بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج ملاقات کیلئے آیا تھا۔ پچھلے ہفتے بھی ہم ملاقات کیلئے آئے تھے لیکن ملاقات نہیں دی گئی۔

سپرینڈنٹ جیل نے عدالت میں لکھ کر دیا ہے ملاقاتیں کروائی جائینگی۔ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ ہمارے ایم این اے عون عباس بپی کو اٹھایا گیا ہے۔ ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ ملاقات میں یہی مسائل سامنے رکھے تھے

بلوچستان میں حکومت کی رٹ ریڈ زون تک رہ گئی ہے۔ بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں۔ وفاقی حکومت کے اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں :گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف

متعلقہ خبریں