اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پورے ملک میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے تعاون سے چینی کے سٹال لگائے گئے ہیں۔ تمام سٹال پر چینی 130 روپےفی کلو دستیاب ہے۔
اسلام آباد:ایک شاختی کارڈ پر 5 کلو چینی لی جا سکتی ہے۔ ملک میں چینی کے سٹاک وافر موجود ہیں۔ ملک میں چینی کی سالانہ ضرورت 59 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ چینی مہنگی ہونے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
چینی برآمد کر نے سے 4سو ملین ڈالر ملے ہیں۔ صوبائی حکومتیں چینی کی قیمت پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ڈیری سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
ڈیری سیکٹر کی ترقی کے بغیر خوراک میں خود کفالت کا خواب ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں :2024 ، سمارٹ فونز پر سائبر حملوں کے ذریعے بینکنگ ڈیٹا چوری کرنے کے واقعات میں تین گنا اضافہ، کیسپرسکی رپورٹ