اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو نظر انداز کرتے ہوئے خود ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق اوگرا سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری طلب نہیں کی گئی، قانون کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری اوگرا نے 30 جنوری کو بھجوائی تھی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا حکام لاعلم نکلے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکان کو اوگرا حکام رد کرتے رہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ورکنگ وزارت خزانہ میں ہوئی جس کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منظوری دی۔