اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کی راہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ عمران خان نےامریکاکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کی۔ سازش کرکےعمران خان کی حکومت کوگرایاگیا۔
عمران خان نےکہاتھاپاکستان میں امن کی خاطرکسی بھی بات ہوسکتی ہے۔ وہ اے بی این کے پروگرام ’’بدلو ‘‘میں گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ پچھلے75سال سےامریکااورہمارےتعلقات مثالی نہیں۔ سوچنےکی بات ہے وسائل ہونےکےباوجودہم کیوں غلام ہیں۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات پہلے کی نسبت زیادہ ہوگئے ہیں۔
ہماری فورسز دہشتگردی کیخلاف دن رات لڑ رہی ہیں۔
دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحدہ ہے۔ ہمیں اپنی سیکیورٹی فورسز کی بھرپورحمایت کرنی چاہیے۔ خطےکی سیاست میں پاکستان کااہم کردارہے۔ پاکستان کےامریکاکےساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نےبےشمارقربانیاں دیں۔
بانی پی ٹی آئی کہتےرہےامریکانےہماری حکومت کوکمزورکیا۔ پی ٹی آئی اندرونی طورپرٹوٹ پھوٹ کاشکارہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔ سیاست میں اختلاف رائے ہوناکوئی نئی بات نہیں۔
مزید پڑھیں :عید الفطر کے مو قع پر سرکاری ملازمین کیلئے مزید ایک اور خوشخبری ،جانئے کیا
