اہم خبریں

علی امین گنڈاپوردیکھیں کیا سیف سٹی کےکیمرےلگادیےگئے؟عطاتارڑ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شریف اللہ افغان شہری اور متعدد دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا۔ دہشتگردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں ہوتا۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 80ہزار جانوں کی قربانی دی۔
آج امریکی صدر نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ جب تک دہشتگردوں کا خاتمہ نہیں ہوگا خطے میں امن نہیں آئے گا۔ کل بنوں میں بھی دہشتگردی ہوئی،ہمارے جوانوں نے قربانیاں دیں۔
علی امین گنڈا پور کو چاہیے کہ خارجی پالیسی دفتر خارجہ اور نائب وزیراعظم پر چھوڑیں۔
علی امین گنڈاپوردیکھیں کیا سیف سٹی کےکیمرےلگادیےگئے؟ عافیہ صدیقی کےمسئلے پروزیراعظم نےخط لکھاتھا۔ ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےمتعلق حکومت کافی کام کررہی ہے۔
مزید پڑھیں :کیا نان کسٹم پیڈ گاڑی پر وزیر کا جھنڈا لگایا جاسکتا ہے،چیئرمین پی اے سی جنید اکبر

متعلقہ خبریں