لاہور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کاعزم۔ خصوصی اجلاس میں 3 مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا ۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت۔
19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم۔ ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ مریم نواز نے کہا بے گھر عوام کیلئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے۔ اپنی چھت۔ اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں :سی آئی اے کی معلومات،پاکستان کی بڑی کارروائی،داعش کا اہم ترین کمانڈر گرفتار