اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاق نے دہشت گردی روکنے کیلئے پالیسی نہیں بنائی۔ ساری توجہ پی ٹی آئی پرہے۔ ملک میں دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا ۔ یہ دہشتگردی صرف کے پی تک محدود نہیں رہے گی پورے ملک میں پھیلے گی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی پشاور میں میڈیا سے گفتگو۔
کہاحیران ہوں کہ وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا۔ پی ٹی ایم پر مقدمات وفاق نے بنائے ہم اس کےحق میں نہیں ۔ افغانستان سے بات چیت کے بغیریہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔ پنجاب حکومت اشتہارات دے رہی ہیں۔
کارکردگی کچھ نہیں۔ میں بھی ویڈیوز بنانا شروع کر دوں تو اس سےکیا کارکردگی ظاہر ہو گی۔ عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں دہشتگردی کے واقعات نہ ہونے کے برابر تھے۔ موجودہ دور میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں
مزید پڑھیں :سی آئی اے کی معلومات،پاکستان کی بڑی کارروائی،داعش کا اہم ترین کمانڈر گرفتار