اہم خبریں

کراچی میں امونیہ گیس کی لیکج کے باعث 12 افراد کی حالت غیر

کراچی ( اے بی این نیوز)کراچی ڈاکس کے علاقے فشریز میں نجی کمپنی امونیہ گیس کی لیکج کے باعث 12 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکس کے علاقے فشریز میں نجی کمپنی میں امونیہ گیس لیک ہوگئی واقعے میں 12 افراد کی حالت ناساز ہوگئی جنھیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور صورت حال کو کنٹرول کیا اور کمپنی سے نکالنے والی گیس پر قابو پالیا گیا۔نجی کمپنی میں امونیہ گیس کولڈ اسٹوریج کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
مزید پڑھیں: پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں تین گیندوں پر چار وکٹیں گرنے کا انوکھا واقعہ

متعلقہ خبریں