پشاور (اے بی این نیوز )رمضان المبارک میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ ۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھ دیا۔ گورنرفیصل کریم کنڈی نے خط میں لکھا کہ
کےپی وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے۔
ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جارہا ہے۔ رمضان میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی۔ ماہ رمضان کا تقدس تقاضا کرتا ہے شہریوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں :ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے،کسی صورت ڈیل نہیں کرونگا،عمران خان