اہم خبریں

سویلنز کا ٹرائل یہاں ہو یا وہاں کیا فرق پڑتا ہے، سارے فورم موجود ہیں ، جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیے۔ سویلنز کا ٹرائل یہاں ہو یا وہاں کیا فرق پڑتا ہے۔ سارے فورم موجود ہیں ۔ ۔ جسٹس جمال مندوخیل کےفوجی عدالتوں میں سو یلین ٹرا ئل کے کیس میں ریما رکس ۔ دورا ن سما عت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہا۔

کل 105 ملزمان تھے جس میں سے 20 رہا ہوئے ۔ ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا 20 پہلے ہوئے تھے پھر 19 رہا ہوئے اس وقت جیلوں میں 66 ملزمان ہیں۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہا اگر یہ کہتے ہیں کہ کورٹ مارشل کرنا ہے اس کا بھی متبادل ہے۔ ٹرائل میں زمین آسمان کا فرق ہے ایک ٹرائل آزاد ہے دوسرا ملٹری میں ہے۔ 8 تھری اے میں ایف بی علی نے کہا تھا آپ قانون کو چیلنج نہیں کر سکتے۔ سماعت کل تک ملتوی۔

مزید پڑھیں :نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں 4دن چھٹی کا اعلان

متعلقہ خبریں