ایبٹ آباد( اے بی این نیوز )گلیات میں شدید برفباری،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ گلیات میں نجی وسرکاری تعلیمی ادارے اب 4روزہ بند رہیں گے۔ بیرگلی ،نگری بالا،نتھیاگلی ،تاجوال ،پٹن کلاں کے سکول بند رہیں گے ۔
کوکمنگ ،نملی میرا،خیراگلی کے سکول بھی بند رہیں گے۔ ڈی ای او افتخار الغنی نے سکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار، مسافروں نے دھرنا دیدیا،عملہ غائب