اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،اسلام آباد میں 2 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 150کلو میٹرتھی جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک ، مردان ، مری ، پشاور، نوشیرہ ، جنڈ ودیگر ملحقہ علاقوں میں جبکہ پاکستان سمیت ایران ، افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
