اسلام آباد( اے بی این نیوز )رہنما تحریک انصاف بابراعوان نے کہا ہے کہ حکومت کا پہلا سال پاکستان کی تاریخ کا بدترین سال تھا۔ پاکستان میں آئین وقانون کہیں نظر نہیں آرہا۔
آج ملک میں عدلیہ کو بھی ہم خیال تصور کیا جارہا ہے۔
ہم خیال یونین تو ہوسکتی ہے لیکن عدلیہ نہیں۔ حکومت میں بیٹھے لوگوں کو الف ،ب کا بھی پتہ نہیں۔ پاکستان کی کرنسی اور کرکٹ افغانستان سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔ معیشت اور عوام کو ریلیف کے لحاظ سے یہ کالا سال تھا۔ وہ اے بی این کے پروگرام’’سوال سے آگے‘‘ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بین الاقوامی سیاست میں غیرمتعلقہ ہوچکے۔ پاکستان کی سیاست سے بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا۔ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہونا چاہیے۔ پاکستان میں نئے انتخابات کی فوری ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں :جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، ژالہ باری،مری نے چاندی کی چادر اوڑھ لی