اہم خبریں

عمران خان کی صحت کو کوئی مسئلہ نہیں وہ بالکل تندرست ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کا ریگولر چیک اپ ہوا ہے ۔ عمران خان کی صحت میں کوئی مسئلہ نہیں بالکل تندرست ہیں۔
ہمیں پچھلے 6مہینے سے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ
عمران خان کی بچوں کے ساتھ 6مہینے میں 2دفعہ بات کرائی گئی۔ جب ہمیں عدالتوں سے انصاف نہیں ملے گا تو احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ عمران خان کی سزاؤں میں پورا سسٹم ملوث ہے ۔
پرویز خٹک جیسے لوگوں کو 8فروری کے الیکشن میں استعمال کیا گیا۔ پی ٹی آئی دور میں وزیردفاع کو مشیر لگایا گیا یہ اس کی توہین ہے۔
دانیال عزیز نے کہا کہ ایک اصولی فیصلہ ہوا تھا تمام شعبے برابری کا ٹیکس دینگے۔ غریب عوام سے بجٹ میں طے شدہ ٹیکس سے زیادہ پیسہ اکٹھا کیا گیا۔ شرح سود کی کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو نہیں پہنچایا گیا۔
فائدہ غریب عوام کی بجائے مخصوص لوگوں کو دیا گیا۔ اس وقت حکومت کے پاس 5پلان ہیں ۔ تمام پلانز کےا ہداف ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ اس وقت ہماری اکانومی کا دارومدار آئی ایم ایف پیکیج پر ہے۔
ہمارے پاس جو زرمبادلہ کے ذخائر ہیں وہ دوسرے ممالک کے ہیں۔ جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں دلچسپی نظر نہیں آرہی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا میں ان کو رلاؤں گا یہ کون سے آئین میں لکھا ہے۔
اس وقت بھی ملک آئین وقانون کے مطابق نہیں چل رہا۔ میثاق جمہورت کے تحت اسمبلیاں 5،5سال کی مدت پوری کررہی تھی۔ جب نظام چلنے لگا تو امپائر کی انگلی سے بانی پی ٹی آئی کو مسلط کیا گیا۔

مزید پڑھیں :جرمنی، ڈرائیور نے گاڑی راہ گیروں پرچڑھادی، 3افراد ہلاک،25زخمی

متعلقہ خبریں