اہم خبریں

ماہ صیام کے پہلے عشرہ کی دعا،رمضان المبارک رحمتوں،برکتوں اور نزول قرآن پاک کا بابرکت مہینہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) رحمتوں، برکتوں اور نزول قرآن کے مہینے رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کی دعا۔ یہ نیکیوں کی بہار اور برائیوں کی خزاں کا مہینہ ہے جس میں رب کی رضا اور جنت کا حصول ہوتا ہے۔ یہ نیکیوں کی بہار اور برائیوں کی خزاں کا مہینہ ہے جس میں رب کی رضا اور جنت کا حصول ہوتا ہے۔
رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اللہ کی رحمت اور بے شمار فضائل و برکات لے کر آتا ہے۔ اس مہینے میں مسلم دنیا روزہ رکھتی ہے اور رب کائنات کی عبادت اور خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف رہتی ہے۔

رمضان تمام مسلمانوں کے لیے بابرکت مہینہ ہے۔ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اللہ کی رحمت اور بے شمار فضائل و برکات لے کر آتا ہے۔ اس مہینے میں مسلم دنیا روزہ رکھتی ہے اور رب کائنات کی عبادت اور خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف رہتی ہے۔ روزہ اسلام کے بنیادی ستونوں میں سے ایک اہم رکن ہے جو ہر مسلمان پر فرض ہے۔

پہلے عشرے کی دعا: رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ
ترجمہ: اے میرے رب مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم کر کیونکہ تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔

رمضان رحمتوں، برکتوں اور قرآن کے نزول کا مہینہ ہے۔ لیلۃ القدر اس میں واقع ہوتی ہے۔ یہ اللہ کا مہینہ ہے۔ اس کا پہلا عشرہ رحمت کا، درمیانی عشرہ مغفرت کا اور آخری عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے۔ یہ نیکیوں کی بہار اور برائیوں کی خزاں کا مہینہ ہے جس میں رب کی رضا اور جنت کا حصول ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں :زیروپوائنٹ سے فیض آباد تک بدترین ٹریفک جام،ٹریفک پولیس کے اہلکار سڑکوں سے غائب

متعلقہ خبریں