سوات( اے بی این نیوز )میدانی علاقوں میں بارش ،بالائی علاقوں میں برف باری جاری ۔ بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ۔ برفباری کے حسین نظارے، وادی نے برف کی چادر اوڑھ لی۔
رمضان المبارک کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ ہر سو سفیدی کا راج، وادی جنت نظیر کے مناظر پیش کرنے لگی۔ قدرت کے حسین رنگ، برف سے ڈھکی وادیاں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچنے لگیں۔
پہاڑوں پر برفباری، نظارے دلفریب، سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ موسم سرما کی حسین برفباری، سوات کا ہر منظر دل کو موہ لینے لگا۔ اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں :دورہ نیوزی لینڈ ،محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنائے جانے کاامکان