اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان،وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ایک سال پورا ہوناایک انتہائی اچھی خبر ہے۔
افراط زر کا فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آنا خوش آئند ہے۔
حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔ معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔
میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں :زیروپوائنٹ سے فیض آباد تک بدترین ٹریفک جام،ٹریفک پولیس کے اہلکار سڑکوں سے غائب