اسلام آباد (اے بی این نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کل مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کاایک سال مکمل ہوجائے گا۔ ہم نے سیاسی نہیں ملک کے مفاد میں فیصلے کیے۔ م نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی۔
قیاس آرائیں ہورہی تھیں کہ ملک آگے کیسے بڑھے گا؟ پاکستان کیخلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئےوزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں بہتر فیصلے کیے گئے۔ معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
مختلف ممالک کے سربراہان نے پاکستان کا دورہ کیا۔ ملک میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 1.5فیصد پر آگئی ۔ عالمی رہنما وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت کی تعریفیں کررہے ہیں۔ پاکستان میں ایک بار پھر کھیلوں کے میدان آباد ہورہے ہیں۔
پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے میچز ہورہے ہیں۔ آذربائیجان پاکستان میں 2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہے۔ محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔
ایس آئی ایف سی اور آرمی چیف نے جو کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے۔ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی رکنیت بحال ہوئی۔
مزید پڑھیں :مصطفیٰ عامر قتل کیس ، ہو شربا انکشافات،جان کر حیران رہ جائیں،عینی شاہد نے پردے اٹھا دیئے