لاہور (اے بی این نیوز )اے ٹی سی لاہور، ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس ۔ ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ۔
آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ۔
مدعی خلیل الرحمان قمر کے دوست عبدالحفظ بطور گواہ پیش ہوئے ۔ گواہ عبد الحفیظ سے بیان پر جرح مکمل کی گئی ۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے کل دیگر گواہان کو شہادت کیلئے طلب کیا ہے ۔
خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ پراسکیوشن نے ملزمان کیخلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے ۔
چالان میں آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان نامزد ہیں۔
مزید پڑھیں :امارات سے 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانی ملک بدر۔50 ہزار ویزا درخواستیں مسترد