اہم خبریں

وزارت توانائی کا انقلابی اقدام، ای وی گاڑیوں اور بائیکس سے متعلق نئی پالیسی لانچ ، چارجنگ کے اخراجات میں نمایاں کمی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) وزارت توانائی نے ای وی گاڑیوں اور بائیکس سے متعلق نئی پالیسی لانچ کردی۔ جس میں چارجنگ کے اخراجات میں نمایاں کمی آئی۔نئی پالیسی کے تحت چارجنگ سٹیشنز کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کرکے 39 روپے 70 پیسے کر دیا گیا ہے جو کہ تقریباً 45 فیصد کم ہے۔
اس اقدام سے الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو چارجنگ سٹیشنز تک زیادہ آسانی سے رسائی حاصل ہوگی۔نیکا آن لائن ونڈو سروس کے ذریعے 15 دنوں میں اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے جو کاروباری سرمایہ کاروں کیلئے ایک بہت بڑی سہولت ہے۔

مزید پڑھیں :سستی روٹی کے دعوے دھول میں، انتظامیہ کی نااہلی ،راولپنڈی میں من مانے ریٹ،ہو ٹل مافیا چھا گیا

متعلقہ خبریں