راولپنڈی ( اے بی این نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب بھر میں سستی روٹی کے دعووں کو دھول میں اڑا دیا گیا۔ راولپنڈی میں واقع علاقہ خیابان سر سید میں ہوٹل مالکان نے اندھیر نگری مچائی ہوئی ہے انہوں نے اپنی مرضی کے دام مقرر کیے ہوئے ہیں عام گاہک جو کھا نا کھاتے ہیں ان سے پتیری روٹی کے 20 روپے وصول کرتے ہیں جبکہ اسی حساب سے نان کی قیمت بھی وصول کی جاتی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت کم کی ہوئی ہے لیکن متعلقہ حکام بھی جو ہیں وہ خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں قطعی طور پر کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہیں ہے خیابان سر سید میں واقع متعدد ہوٹل ایسے ہیں جو 20 روپے کی روٹی بیچ رہے ہیں اور جب ان سے اس بات کا شکوہ کیا جائے کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں تو وہ اس کی یہ منطق پیش کرتے ہیں کہ وہ سلنڈر کی گیس چلا رہے ہیں۔
تحقیقات کے دوران یہ بات واضح طور پر سامنے ائی ہے کہ سلنڈر جلانے والے ہوٹل مالکان نے میں سے اکثر نے سوئی گیس کے لاکھوں روپے کے بل جمع نہیں کرائے اور وہ بھی انہوں نے خزانے کو لاکھوں اور کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے ۔
کاروبار جاری رکھنے کے لیے انہوں نے سوئی گیس کٹنے کے بعد گیس کےسلنڈر کا استعمال شروع کر دیا ہے حکومت کو چاہیے کہ ایسے ہوٹلوں پر جنہوں نے ابھی تک سابقہ سوئی گیس کے بل جمع نہیں کرائے ان ہوٹلوں کو قطعی طور پر بند کر دیا جائے اور جو سلنڈر استعمال کر کے مہنگے داموں روٹی بیچ رہے ہیں اور انہوں نے لوٹ مار کا بازار سرگرم رکھا ہے انہیں بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں حکومت کر سکے تو ایسا کرے کہ قید و بند کی بھی سزا دی جائے تاکہ یہ من مانے ریٹ کوئی بھی اپنی مرضی سے غریب عوام سے ریٹ وصول نہ کر سکے عوام الناس نے جو علاقے میں رہتے ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ضلع انتظامیہ چھاپہ مار کر رووائیاں کرے اور خاص کر رمضان المبارک میں ان ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں :کراچی،راولپنڈی ، میانوا لی ،حیدرآباد سمیت متعدد شہروں میں سحر و افطار کے وقت سو ئی گیس غائب،روزہ دار خوار