اہم خبریں

کراچی،راولپنڈی ، میانوا لی ،حیدرآباد سمیت متعدد شہروں میں سحر و افطار کے وقت سو ئی گیس غائب،روزہ دار خوار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس سپلائی معطل۔ افطار اورسحری کے وقت متعدد علاقوں میں گیس غائب ۔ سوئی گیس نے سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ سکستھ روڈ، سیونتھ روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس غائب ۔
ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک پراچہ،سروس روڈ کے علاقوں میں بھی گیس غائب۔ ڈھوک کالا خان، خرم کالونی، صادق آباد میں بھی گیس سپلائی معطل۔ میانوا لی کے متعدد علاقوں میں گیس پریشر میں نمایاں کمی ۔ گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے سحر و افطار کی تیاری میں مشکلا ت شہریوں کارمضان المبارک کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار

کراچی کے ملیر کے علاقے ایف ساؤتھ ،علیم آباد میں گیس کی سپلائی معطل ۔ لاقہ مکینوں کوافطاری کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا۔ چکوال کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس پریشرمیں کمی گیس پریشر کی کمی سے روزہ داروں کو سحر و افطار کے اوقات میں دشواری ۔ شہریوں کا گیس پریشر میں بہتری اور رمضان شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ

حیدرآباد کے لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ۔ مختلف علاقوں میں 4بجے سے گیس کی فراہمی معطل ہے
مزید پڑھیں :حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے،رانا ثنااللہ

متعلقہ خبریں