اہم خبریں

عوام کو اشیائے خورو نوش میں ریلیف اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورو نوش میں ریلیف اولین ترجیح ہے۔
سمگلنگ پر سخت کارروائی کی وجہ سے چینی کی سمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملی۔ وزیراعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت ۔ وزیراعظم کی چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت۔
وفاقی اور صوبائی حکومتیں سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔ قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں :وفاق ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر نہ کرے ،مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف

متعلقہ خبریں