اہم خبریں

وفاق ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر نہ کرے ،مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )اکوڑہ خٹک دھماکے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق سے افغان مذاکرات کے ٹی او آرز فوری منظور کرنے کا مطالبہ،مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کہتے ہیں وفاق ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر نہ کرے تاکہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے مسئلے پر فوری اقدامات کر سکے،خیبرپختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے

تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا سدباب کیا جا سکے،وفاق خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے مسئلے کو نظر انداز کررہاہے، مریم نواز بھارت سے اسموگ ڈپلومیسی کر سکتی ہیں تو خیبر پختونخوا حکومت کو بھی افغانستان سے بات چیت کا موقع ملنا چاہیے ،وفاق کی اس دوہری پالیسی سے خیبر پختونخوا میں احساس محرومی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، جو کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف اوربلاول بھٹو کی اہم ملاقات کل طے پاگئی

متعلقہ خبریں