خصدار( اے بی این نیو)خضدار کی تحصیل زہری تراسانی میں فائرنگ سے جےیوآئی کے رہنما غلام سرور ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسراقبال دشتی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زہری میں تراسانی کے قریب پیش آیا ہے۔
واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ لاشوں اور زخمی ہونے والے گارڈ کو لیویز فورس نے مقامی اسپتال پہنچا کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے، واقعہ کے متعلق مقامی لیویز مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔غلام سرور 2024 کےعام انتخابات میں نواب ثناء اللہ خان زہری کے مدمقابل جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار تھے۔
مزید پڑھیں: بارشیں اور برفباری،مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا