اہم خبریں

قومی ترقی کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نوجوانوں کے نام اہم پیغام

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی ترقی کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، کیونکہ ملک کی ترقی اور مستقبل میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کی تعریف کی۔

اس کے علاوہ، آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انووسٹا چولستان اور آئی سی ایس ایرینا کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے سی آئی ایم ایس میں بہاولپور کی جامعات کے طلبا سے بات چیت کی اور پاک فوج کے نوجوانوں کے امور پر روشنی ڈالی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سخت اور بہترین تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ مہارت میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور جنگ کے جدید رجحانات کے مطابق پاک فوج کی تربیت کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں