اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 31پیسے کمی کردی گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258روپے64پیسے فی لٹر مقرر۔ پٹرول کی قیمت میں 50پیسے فی لٹر کمی۔ پٹرول کی نئی قیمت 255روپے 63پیسے فی لٹر مقرر۔
مٹی کا تیل 3روپے 53پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 47پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ک نوٹیفکیشن جاری کردیا
مزید پڑھیں :ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا کے طریقہ کار کو ناقص قرار دے دیا ،تحقیقات کا اعلان
