شمالی وزیرستان(اے بی این نیوز ) سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ہلاک ہونے والے خوارج عسکریت پسند معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع غلام خان کالا کے علاقے میں خوارج عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج شدت پسندوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 6 خوارج عسکریت پسند مارے گئے۔ہلاک ہونے والے خوارج عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے اور مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف اہم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے میں بھی ملوث تھے۔پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ علاقے میں مزید خوارج عسکریت پسندوں کی موجودگی کے شبہ کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں :امریکی صدر ٹرمپ اوریوکرینی صدرزیلنسکی کےدرمیان تلخ کلامی