اہم خبریں

مولانافضل الرحمان نےکوئی مطالبہ نہیں کیا،اپوزیشن جماعتوں کوماضی سےنکل کرآگےدیکھناہوگا،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (اے بی این نیوز        ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ الائنس بنانامشکل مرحلہ ہوتاہے۔ مولانافضل الرحمان نےکوئی مطالبہ نہیں کیا۔ مولانافضل الرحمان نےکی پی میں تحفظات سےمتعلق کوئی بات نہیں کی۔
مولانافضل الرحمان کوبھی احساس ہےآزادعدلیہ ضروری ہے۔ ابھی تک مولاناہمارےساتھ اپوزیشن الائنس کاحصہ نہیں۔ مولانافضل الرحمان نےہم سےکوئی مطالبہ نہیں کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کوماضی سےنکل کرآگےدیکھناہوگا۔
عدلیہ کی آزادی کیلئے26ویں ترمیم کوختم کرناہوگا۔ اس ترمیم سےعدلیہ کےہاتھ پاؤں باندھےگئے۔ پہلے26ویں ترمیم کی پٹیشنزپرفیصلہ ہوپھرنئےبینچزبنائےجائیں۔ عدلیہ کویہی کہہ رہےہیں کہ 9مئی کوجوکچھ ہوااس پرکمیشن بنائیں۔
جب اپوزیشن الائنس بنےگاتواگلالائحہ عمل سامنےآجائےگا۔ اسٹیبلشمنٹ سےایک ہی رابطہ ہواتھااب کوئی رابطہ نہیں ہے۔ مقتدرہ سےبھی ہمارےسارےچینلزبندہیں۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں تیار،جانئے یکم مارچ سے فی لٹر کیا قیمت ہو گی

متعلقہ خبریں