اسلام آباد (اے بی این نیوز ) سوئی ناردرن گیس کی جانب سے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈیول جاری کر دیا گیا ۔صارفین کو صبح سحری میں 3 بجے سے 9 بجےتک گیس مہیا کی جاے گی۔ جبکہ افطاری کے لیے 3 تا رات 10 بجے گیس دستیاب ہو گی رات 10 تا 3 لوڈ شیڈنگ ہو گی اور یہ ہی شیڈیول صبح کے اوقات میں بھی نافذ ہو گا ۔سوئی ناردرن گیس کا سحر اور افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی کا اعلان کر دیا ہے۔ سوئی ناردرن کے مطابقسحر اور افطار کے اوقات کار کھانے میں گیس کی بلا تعطل فراہم یقینی بنائے جائے گی۔
اوقات کار میں پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں۔ کمپنی نیٹ ورک میں مستحکم گیس فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ مقصد صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ مناسب پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرنا ہے۔ گیس فراہمی یا کم پریشر سے متعلق شکایات سوئی ناردرن کی ہیلپ لائن 1199 پر درج کروائیں۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں تیار،جانئے یکم مارچ سے فی لٹر کیا قیمت ہو گی