اہم خبریں

رمضان کے بعد پی ٹی آئی احتجاج کرے گی، چاہے کو ئی اتحادی شامل ہو یا نہ ہو،شاندانہ گلزار

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) رہنما تحریک انصاف شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ فارم47والی حکومت نےملکی معیشت کوکمزورکیا۔ پی ٹی آئی اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔
رمضان کے بعد پی ٹی آئی احتجاج کرے گی۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ
ہمارےساتھ کوئی اتحادی شامل نہ بھی ہواتواحتجاج کریں گے۔بانی پی ٹی آئی ملک میں دہشتگردی واپس لےکرنہیں آئے۔ ہماری جماعت کےاوپرجھوٹےالزامات لگائےجاتےہیں۔
پی ٹی آئی میں کافی لوگوں کو چوری پر نکالا گیا تھا۔ جو بھی پی ٹی آئی میں چور ہے اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیرامیرمقام نے کہا کہ اپوزیشن الائنس کو ہوٹل انتظامیہ نے کانفرنس کی اجازت نہیں دی۔ پی ٹی آئی کےورکرزپوچھ رہےہیں کسی مقصدکیلئےالائنس بنارہےہیں۔ قوم دیکھ رہی ہےپچھلےایک سال سےملکی حالات ٹھیک ہورہےہیں۔ پی ٹی آئی والےذاتی مفادکیلئےسیاست کررہےہیں۔ عوام ان کی اصلیت کوجان چکےہیں ان پراعتمادنہیں کرتے۔ ان کاصرف ایک ہی مطالبہ ہے قیدی نمبر804کورہاکیاجائے۔ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں کافی مراعات حاصل ہیں۔

مزید پڑھیں :رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا ،اتوار کو پہلا روزہ ہوگا،مر کز ی رویت ہلا ل کمیٹی

متعلقہ خبریں