اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں تیار،جانئے یکم مارچ سے فی لٹر کیا قیمت ہو گی

اسلام آباد (اے بی این نیوز        ) پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اگلے ماہ مارچ 2025 کی پہلی ششماہی میں اضافے کا امکان ہے، کیونکہ حکومت محصولات میں اضافے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو سمری ارسال کر دی ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی رجحانات کے مطابق تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔

پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2025 سے ہوگا۔پاکستان میں پٹرول کی موجودہ قیمتیں کچھ اس طرح ہیں پیٹرول کی قیمت 256.13 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 263.95 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں :رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا ،اتوار کو پہلا روزہ ہوگا،مر کز ی رویت ہلا ل کمیٹی

متعلقہ خبریں