اہم خبریں

پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ،پہلا روزہ اتوار کو متوقع

پشاور (اے بی این نیوز     ) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں ہوں گے۔ماہرین کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں اور پہلا روزہ اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہو رہے ہیں۔لاہور میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، زونل کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جب کہ وزارت مذہبی امور میں کوئٹہ، کراچی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔
چاند نظر آنے کی صورت میں سیونگ اکاؤنٹس سے نصاب کے مطابق ایک لاکھ 79 ہزار 679 روپے کی زکوٰۃ کاٹی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔دوسری جانب سپارکو نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کردی، سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ اور پاکستان میں 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

سپارکو کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے ہونے کا امکان ہے جب کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ نیا چاند 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر نظر آئے گا اور اسی دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی جب کہ کم اونچائی اور فاصلے کے باعث 28 فروری کو چاند دیکھنا مشکل ہوگا۔
سپارک کے ترجمان نے مزید کہا کہ شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے اور عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں :چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکرد گی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار سخت ناخوش

متعلقہ خبریں