ڈی جی خان(نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے 2 ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلیے آپریشن جاری ہے۔ہفتہ کو سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی ،اس دوران دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت روہید خان اور حنیف اللہ کے ناموں سے ہوئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے پستول، دھماکا خیز مواد، دو ٹائم بم اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے 2 ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلیے آپریشن جاری ہے۔















