پشاور(اے بی این نیوز)نگران دور حکومت میں بھرتی کئے گئے10ہزار ملازمین کی برطرفی کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک التواءجمع کروا دی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد کنڈی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ نگران دور حکومت میں 10 ہزار سے زائد ملازمین بھرتی ہوئے، موجودہ صوبائی حکومت نے ملازمین کی برطرفی کی متنازعہ کارروائی شروع کر دی ہے۔
متن کے مطابق ان ملازمین کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے والے سرکاری حکام کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی، صوبائی حکومت کے اس فیصلے پر تحفظات ظاہر کئے جا رہے ہیں اور اس کو انصاف کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔تحریک التوا میں کہا گیا کہ اسمبلی کی معمول کی کارروائی روک کر اس مسئلے پر تفصیلی بحث کر کے اس تحریک التوا کو منظور کیا جائے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی،کار اور ٹرک کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق